حیدر آباد، 12 اکتوبر 1999ء ملکی تاریخ کا سیاہ دن ہے، کلیم شیخ

28

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ ن حیدر آباد کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی کونسل کے رکن کلیم شیخ نے یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 12 اکتوبر 1999ء ملک کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، جعلی اور چوری شدہ مینڈیٹ سے اقتدار میں آنے والے عوام کے ہمدرد نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آمریت شب خون نہ مارتی تو پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بن چکا ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ جمہوریت میں بیگم کلثوم نواز کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.