سندھ اسمال انڈسٹریز کے ایم ڈی منور علی مہیسر کا تبادلہ سازش ہے، ملازمین کا احتجاج

21

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) سندھ اسمال انڈسٹریز ایمپلائز یونین کی جانب سے سندھ اسمال انڈسٹریز کے ایم ڈی منور علی مہیسر کے تبادلے کیخلاف ملازمین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ایمپلائز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد جمن چنا اور دیگر نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے ادارہ تنخواہ نہیں دے رہا، ملازمین گزشتہ 12 ماہ کی تنخواہ سے محروم تھے، ایم ڈی منور علی مہیسر کے آنے کے بعد ملازمین کو 6 ماہ کی تنخواہ جاری کی گئی اور اب ملازمین کو ماہانہ تنخواہ بھی ادا کی جارہی ہے۔ منور علی مہیسر ایماندار آفیسر ہیں، سازش کے تحت تبادلہ کیا جارہا ہے، تبادلہ منسوخ کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ