شہداد پور، جرائم کی شرح روکنے کے لیے اہم چوراہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب

49

شہداد پور (نمائندہ جسارت) شہداد پور تاجر اتحاد کی جانب سے جرائم کو روکنے کے لیے شہر کے اہم چوراہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروا دیے اور ان کا نظام پولیس کے حوالے کردیا۔ شہداد پور تاجر اتحاد کے مرکزی چیئرمین گل محمد وسان صدر جاوید قربان، جنرل سیکرٹری محمد امان ناگرہ، نائب صدر عامر بھٹی، سینئر صدر سلمان قریشی ودیگر کی نگرانی میں شہداد پور علی چوک، اللہ والا چوک، معاویہ چوک میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کام مکمل ہوگیا اور اس کا کنٹرول تھانے کے حوالے کردیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین گل وسان نے بتایا کہ اس سے شہر میں امن کی فضا پیدا ہوگی اور جلد ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈ پر ٹھنڈے پانی کے کولر بھی نصب کیے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.