کھلا مین ہول ایک اور بچے کی جان لے گیا

38

خانیوال (آئی این پی)خانیوال کے علاقے میں چار سالہ بچہ کھیلنے کے دوران کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ میاں چنوں کی بستی سعود آباد میں چار سالہ بچہ گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک کھلے مین ہول میں گر گیا۔ کچھ دیر بعد گھر والوں کو بچے کی غیر موجودگی کا احساس ہوا تو اس کی تلاش شروع کی گئی۔بچے کے دادا اور والد بچے کو ڈھونڈتے رہے، چار گھنٹے بعد اہل علاقہ کی نشاندہی پر مین ہول سے بچے کو نکالا گیا اور مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم بچہ جانبر نہ ہوسکا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔
فیصل آباد، چک 91 کے قریب ون ویلنگ کرنے والا نوجوان نہر میں ڈوب گیا
فیصل آباد (آئی این پی) ون ویلنگ کر تا نوجوان فٹ پا تھ سے ٹکراکر نہر میں جاگرا اور ڈوب گیا۔ گز شتہ صبح چک نمبر 91 کے قریب کینال روڈ پر ون ویلنگ کر تا نوجوان فٹ پاتھ سے ٹکرا کر نہر میں جا گرا، نا معلوم نوجوان نہر کی تیز لہروں کا مقا بلہ نہ کر سکا ڈوب گیا۔ ریسکیو 1122 نے لاش نکال کر الائیڈ اسپتال کے مردہ خانے میں جمع کروا دی۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ