محکمہ تعلیم بلوچستان میں سیاسی مداخلت عروج پر ہے، سجاد احمد رند

41

جعفر آباد (آئی این پی) جعفر آباد میں گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر سجاد احمد رند کی زیر صدارت ڈیرہ اللہ یار میں جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں نصیر آباد ڈویژن سے اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی صدر جی ٹی اے سجاد احمد رند، جنرل سیکرٹری جمال دین بہرانی، آرگنائزر محمد طاہر مری، نیک محمد مری ودیگر نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت عروج پر ہے، ستم ظریفی یہ کہ این جی اوز سمیت سیاسی مداخلت ہورہی ہے، جس سے اساتذہ میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ اساتذہ کے جو جائز مسائل ہیں پروموشن کوٹہ، پرائمری ٹیچرز کی اپ گریڈیشن، کنوینس الائنس سمیت بینو ویلنٹ فنڈ کی یک مشت ادائیگی شامل ہیں سمیت دیگر مطالبات منظور کیے جائیں، بصورت دیگر اساتذہ تنظیم جی ٹی اے بلوچستان بھر میں سراپا احتجاج بن جائے گی اور 5 نومبر کو بلوچستان اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.