گھارو، تدریسی عمل کے دوران اسکول کی 2 کلاسوں کی چھت کا پلستر گر گیا

32

گھارو (نمائندہ جسارت) دھابیجی میں تدریسی عمل کے دوران پرائمری اسکول کی 2 کلاسوں کی چھت کا پلستر گر گیا، طلبہ میں بھگدڑ مچ گئی، معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول شیخ عبدالمجید سندھی کالونی میں دوران تدریسی عمل اچانک دو کلاسوں کی چھت کا پلستر گرگیا، پلستر کے گرتے ہی طلبہ میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ محفوظ طور پر کلاسوں سے باہر نکل گئے۔ مذکورہ، اسکول میں 450 طلبہ زیر تعلیم ہیں اور 9 کلاس روم میں 5 انتہائی مخدوش حالت میں ہیں اور ان میں اکثر پلستر گرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر غلام حیدر نے بتایا کہ 2012ء میں اسکول کی مرمت کے کام کے لیے ٹینڈر ہوا تھا اور ٹھیکیدار اسکول کی مرمت کے بجائے دو کلاس روم کی چھتوں کا سریا بھی لے کر رفو چکر ہوگیا، تب سے اب تک یہی صورتحال ہے اور طلبہ کو تعلیم دینے میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.