نیب احتساب کے عمل کو توہین آمیز نہ بنائے، ذکر اللہ مجاہد

38

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت نے تیزی سے گرتی ہوئی ملکی معیشت کو نہ سنبھالا تو ملک خطرناک نتائج سے دوچار ہو سکتا ہے۔ بدقسمتی سے ملکی تاریخ میں آج تک جتنے بھی حکمران آئے انہوں نے صرف اورصرف اپنے مفادات کے حصول کے لیے عوامی مفادات کو قربان کیا اور ملک پر قرضوں کا اتنا بوجھ ڈالا کہ آج ملکی معیشت بدتر صورتحال سے دوچار ہے کہ ملک کو چلانے کے لیے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے قرضے لینے پڑ رہے ہیں اور ان قرضوں کی مد میں ہمیں ان کی نہ چاہتے ہوئے بھی وہ ظالمانہ شرائط ماننی پڑتی ہیں جو ہماری ملکی معیشت کو سہارا دینے کے بجائے اسے مزید کمزور کرنے کا باعث بن رہی ہیں۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بیرونی قرضوں کا بوجھ اس قدر بڑھ چکا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی معیشت مزید کمزور ہوتی جارہی ہے۔ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی اس قدر بڑھتی جارہی ہے کہ عوام دو وقت کی روٹی اور معاشی حالات کی بہتری کے لیے اپنے بچوں کے برائے فروخت کے بینر آویزاں کرنے پر مجبور ہیں۔ نیب احتساب کے عمل کو توہین آمیز بنانے کے بجائے صاف اور شفاف بنائے۔ تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کرام کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالتوں میں پیش کرنا قابل مذمت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ