امریکا میں مقیم ایرانی رہنما کی اہلیہ  اور بیٹیاں ایران واپسی پر گرفتار

45

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی پولیس نے امریکا میں مقیم ایک سرکردہ شخصیت کی اہلیہ اور 2 بیٹیوں کو حراست میں لے لیا۔ ذرئع کے مطابق امریکا میں رہنے والے ہدایتی کی اہلیہ زہرا مجد اور3 سالہ ہانیہ اور 5سالہ زیب کو عدالت کے حکم پر امریکا سے واپسی پر اصفہان کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیاگیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں اصفہان کے دستکردجیل منتقل کردیا گیا، جہاں سے انہیں تہران کی بدنام زمانہ جیل ایفین منتقل کیا جائے گا۔ دیدکا نورویب سائٹ کا کہنا ہے کہ 3سالہ ہانیہ ذیابیطس کی مریضہ ہے اور اسے باقاعدگی کے ساتھ انسولین کی ضرورت ہوتی ہے، جب کہ حراست میں لیے جانے کے بعد بچی کو ضروری طبی امداد مہیا نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ محمدہدایتی ایک مذہی رہنما ہیں جو امریکا میں قدامت پسند مذہبی رہنماؤں کے ایک فورم کے سیکرٹری جنرل رہ چکے ہیں۔ وہ ایران کے موجودہ نظام کے سخت خلاف ہیں۔
ایرانی رہنما/گرفتار

Print Friendly, PDF & Email
حصہ