ایران کے حوالے سے سخت  پالیسی بنائی جانی چاہیے‘ ماکروں

55

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کا کہنا ہے کہ ایران کے حوالے سے زیادہ سخت پالیسی بنائی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ پیرس میں ایرانی اپوزیشن کی کانفرنس پر ناکام حملے کے احکامات ایرانی حکام کے اعلیٰ حلقوں کی جانب سے جاری کیے گئے۔ ماکروں کا کہنا تھا کہ وہ ابھی تک تفصیلات کے منتظر ہیں، جب کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے 2 مرتبہ بات چیت کے دوران کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ فرانسیسی صدر نے واضح کیا کہ وہ ایران کے حوالے سے کبھی سادہ لوح نہیں رہے اور انہوں نے یہ گمان بھی نہیں رکھا کہ یہ معاملہ آسان ہو گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران کے حوالے سے زیادہ کڑی پالیسی اپنائی جانی چاہیے۔
ایران/سخت پالیسی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ