یہودی شرپسندوں کے تشدد  سے فلسطینی خاتون شہید

55
مقبوضہ بیت المقدس: یہودی شرپسندوں کے تشدد سے شہید ہونے والی فلسطینی خاتون کا جنازہ لے جایا جا رہا ہے، نیچے تصاویر گزشتہ روز اسرائیلی جارحیت کا شکار ہونے والے نوجوانوں کے جنازے کی ہیں
مقبوضہ بیت المقدس: یہودی شرپسندوں کے تشدد سے شہید ہونے والی فلسطینی خاتون کا جنازہ لے جایا جا رہا ہے، نیچے تصاویر گزشتہ روز اسرائیلی جارحیت کا شکار ہونے والے نوجوانوں کے جنازے کی ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں غاصب یہودیوں نے وحشیانہ تشدد کرکے ایک فلسطینی خاتون کو شہید اور اس کے شوہر کو زخمی کردیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز علیٰ الصبح یہودی آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں زعترہ چیک پوسٹ کے قریب گاڑی پر سنگ باری کی، جس کے نتیجے میں کارمیں سوار 45 سالہ عائشہ محمد طلال رابی اور شوہر زخمی ہوگئے۔اس کے بعد یہودی آبادکاروں نے آگے بڑھ کر کار میں زخمی حالت میں پڑی خاتون کا سر کچل کرشہید کردیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون اور اس کے شوہر کو ابن سینا اسپتال کے شعبہ حادثات میں منتقل کیا گیا، لیکن وہ اس وقت تک دم توڑ چکی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج رابی کے بھائی کو بھی شہید کرچکی ہے۔ یہودیوں کی منظم غنڈہ گردی کے خلاف علاقے میں سخت غم وغصے کی لہر پائی جا تی ہے۔
فلسطینی خاتون شہید

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.