ملائیشیا: پارلیمانی نشست پر  ضمنی انتخاب‘ اپوزیشن رہنما کامیاب

126
کوالالمپور: ملائیشین اپوزیشن رہنما انور ابراہیم ضمنی انتخاب کے حوالے سے مہم کے دوران
کوالالمپور: ملائیشین اپوزیشن رہنما انور ابراہیم ضمنی انتخاب کے حوالے سے مہم کے دوران

کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیاکے سابق نائب وزیراعظم انور ابراہیم نے ضمنی انتخاب میں پارلیمان کی نشست واضح اکثریت سے جیت لی۔اس کے ساتھ ہی ملائیشیاکی مرکزی سیاست میں ان کے قائدانہ کردار کی واپسی کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔ ملائیشیا کے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انور ابراہیم نے کل ڈالے گئے ووٹوں میں سے 71فی صد ووٹ حاصل کیے۔ان کے مد مقابل 6امیدوار تھے۔ ان میں انورکا ایک سابق معاون بھی شامل تھا، جس نے ان پر بدفعلی کا الزام عائد کیا تھا اور 2014ء میں انہیں دوسری مرتبہ جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ انور ابراہیم نے ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی پر تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے اپنے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ وہ دوسرے رہنماؤں کے ساتھ مل پارلیمان کو مضبوط بنائیں گے۔
ملائیشیا/ضمنی انتخاب

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.