برلن میں نسلی تعصب اور امتیازی رویے کے خلاف مظاہرہ 

113
برلن: جرمن دارالحکومت میں نسلی تعصب اور تارکین وطن کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف نکالی گئی ریلی میں لاکھوں افراد شریک ہیں
برلن: جرمن دارالحکومت میں نسلی تعصب اور تارکین وطن کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف نکالی گئی ریلی میں لاکھوں افراد شریک ہیں

برلن (رپورٹ: مطیع اللہ) جرمن دارالحکومت برلن میں نسل پرستی، تعصب اور امتیازی رویے کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے افراد نے شرکت کی اور دائیں بازو کی انتہا پسندی کو مسترد کر دیا۔ ریلی کے منتظمین نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس ریلی میں تقریباً ڈھائی لاکھ افراد نے شرکت کی ہے۔ اس موقع پر موجود مظاہرین نے کہا کہ دیواریں کھڑی کرنے کے بجائے انسانوں کے مابین پل تعمیر کیے جانا چاہییں۔ حالیہ برسوں میں اس مارچ کو اپنی نوعیت کا سب سے بڑا احتجاج قرار دیا جا رہا ہے۔ اس مارچ کو دائیں بازو کے نظریات کی حامل مہاجرت مخالف سیاسی پارٹی اے ایف ڈی کی عوامیت پسند نظریات کا جواب بھی قرار دیا جا رہا ہے ۔ جرمنی میں مہاجرین کی بڑے پیمانے پر آمد کے بعد اس معاملے پر شدید تنقید کرکے اے ایف ڈی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے پہلی مرتبہ پارلیمان تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔ اس سے پہلے جرمنی کے کئی شہروں میں مہاجرت مخالف مظاہروں کا انعقاد کیا گیا تھا تاہم برلن میں ہونے والے اس مارچ کو منتظمین نے انتہا پسندانہ سوچ کا ایک زوردار جواب قرار دیا جا رہا ہے ۔ مارچ میں مختلف اداروں اور تنظیموں کی طرف سے لوگوں کو برلن آنے کی دعوت دی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ کئی مزدور یونینز کے علاوہ انسانی حقوق کے کئی اداروں نے بھی اس مارچ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس مارچ میں شرکا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ مہاجرین اور تارکین وطن کو محفوظ ٹھکانہ فراہم کرنے کے لیے بھی نعرے لگا رہے تھے ۔ برلن کے علاوہ جرمنی کے دیگر کئی دوسرے شہروں میں بھی اس طرح کی ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں، جس میں جرمن عوام نسل پرستی، نفرت اور بے جا مخالفت و تعصب کو مسترد کرتے نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مظاہرے کے حامیوں میں وزیر خارجہ ہائیکو ماس بھی شامل تھے۔ انہوں نے اپنے تبصرے میں اس مظاہرے کو ایک بڑا پیغام قرار دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی کی اکثریتی آبادی برداشت اور کھلی سوچ کی حامل ہے ۔
برلن ؍ مظاہرہ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ