گولان میں قنیطرہ گزرگاہ کھولے  جانے پر اتفاق رائے ہو گیا‘ واشنگٹن

80

نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ میں امریکا کی خاتون مندوب نکی ہیلی نے بتایا ہے کہ اسرائیل، شامی حکومت اور اقوام متحدہ پیر کے روز گولان کے پہاڑی علاقے میں قنیطرہ گزر گاہ کو دوبارہ کھول دینے پر متفق ہو گئے ہیں۔ جمعے کے روز جاری بیان میں نکی ہیلی کا مزید کہنا تھا کہ اس کراسنگ کے کھولے جانے سے اقوام متحدہ کی امن فوج UNDOF گولان کے پہاڑی علاقے میں کارروائیوں کو روکنے کے لیے اپنی کوششوں میں اضافہ کر سکے گی۔ امریکی خاتون مندوب نے اپنے بیان میں شام سے ضروری اقدامات کا مطالبہ کیا تا کہ اقوام متحدہ کی فورس محفوظ طریقے سے بنا کسی مداخلت کے گشت کر سکے۔ ہیلی کے مطابق اس اہم اقدام کے پیش نظر تمام فریقوں کو چاہیے کہ وہ 1974ء کے معاہدے کی پاسداری کریں اور مذکورہ علاقے میں اقوام متحدہ کی امن فورسز کے سوا کسی بھی عسکری فورس کی موجودگی کو روکیں۔ ستمبر کے آخر میں اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ وہ 4 برس بعد اقوام متحدہ کی بین الاقوامی امن فورس کی واپسی پر قنیطرہ گزر گاہ کھولنے کے لیے تیار ہے۔
قنیطرہ گزر گاہ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ