جرمن چانسلر کی سیاسی حیثیت  کمزو رہوگئی‘ سابق وزیر خزانہ

75

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے قریبی ساتھی اور سابق وزیر خزانہ وولف گانگ شوئبلے نے کہا ہے کہ مرکل کو اپنے سیاسی موقف کے تناظر میں سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ جرمن پارلیمان کے ایوانِ زیریں کے سربراہ نے امکان ظاہر کیا کہ مرکل کی سیاسی حیثیت کمزور ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں بویریا اور ہیسے کے ریاستی انتخابات میں بڑی تبدیلیاں سامنے آسکتی ہیں۔ شوئبلے کے مطابق رواں برس کرسچن ڈیموکریٹک یونین کی سالانہ کانگریس کے دوران مرکل کا بطور پارٹی سربراہ منتخب کیے جانے کا قوی امکان ہے، تاہم وہ پارٹی کی قیادت کے الیکشن میں حصہ لینے سے دستبردار بھی ہو سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق چانسلر مرکل کی سیاسی پارٹی کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے۔
چانسلر/سیاسی حیثیت

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.