انڈونیشیا: قدرتی آفت کے شکار  جزیرے پر 5.6 شدت کا ایک اور زلزلہ

73
جکارتا: انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 5.6 شدت کے ایک اور زلزلے کے بعد ایک کار کھائی میں گری ہوئی ہے
جکارتا: انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 5.6 شدت کے ایک اور زلزلے کے بعد ایک کار کھائی میں گری ہوئی ہے

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیاکے جزیرے سولاویسی میں زلزلے اور سونامی کی تباہی کے بعد ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6ریکارڈ کی گئی۔ ان جھٹکوں کے بعد کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انڈونیشیا کے آفتوں سے نمٹنے والے قومی ادارے کے مطابق زلزلے سے سونامی کا امکان نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سولاویسی میں 28 ستمبر کو آنے والے زلزلے اور سونامی سے 2 ہزار سے زائد انسان ہلاک ہوئے۔ وہاں ابھی تک ہزاروں افراد لاپتاہیں اور امدادی عمل جاری ہے۔ اس دوہری آفت نے پالو شہر میں بھی شدید تباہی مچائی تھی۔
انڈونیشیا/زلزلہ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.