مشیل اوباما نے جارج بش  کو قریبی دوست قرار دیدیا

54

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے سابق صدر بارک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کو قریبی دوست قرار دے دیا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں مشیل اوباما نے کہا کہ جارج بش کا شمار ان کے قریبی دوستوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ میں نے بش کے ساتھ کئی سرکاری تقریبات میں شرکت کی۔ سینیٹر جان مکین کی آخری رسومات کے دوران جارج بش نے مشیل اوباما کو کھانسی سے بچنے کی دوا دی تھی۔ اس واقعے کو امریکی میڈیا نے سابق صدور کی فیملی کے درمیان قریبی تعلقات قرار دیا تھا۔
مشیل اوباما

Print Friendly, PDF & Email
حصہ