امریکی پادری ترکی سے  رہائی کے بعد واپس وطن روانہ

110
انقرہ: امریکی پادری براستہ جرمنی امریکا روانگی کے لیے ائرپورٹ پر آ رہے ہیں
انقرہ: امریکی پادری براستہ جرمنی امریکا روانگی کے لیے ائرپورٹ پر آ رہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک عدالت سے رہائی پانے والے امریکی پادری اینڈریو برونسن خصوصی طیارے پر جرمنی روانہ ہوگئے، جہاں سے وہ امریکا جائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی پادری کا شاندار استقبال کرنے کا اعلان کردیا۔ اینڈریو برنسن کی گرفتاری ایک عرصے تک ترکی اور امریکا کے درمیان سفارتی تعطل کا سبب بنی رہی۔ رہائی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہت جلد برونسن امریکالوٹ آئیں گے، جب کہ ان کا طبی معاینہ جرمنی ہی میں کیاجائے گا۔انہوں نے رہائی میں مدد دینے پر صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی صدر نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ وہ برونسن سے جلدہی ملاقات کریں گے۔ ٹرمپ نے ٹویٹ میں واضح کیا کہ اینڈریو برونسن کی رہائی کے بدلے میں ترکی کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ پادری کی گرفتاری سے پیدا ہونے والے بحران کے بعد امریکی صدر نے ترکی سے آنے والی المونیم اور اسٹیل کی مصنوعات پر محصولات کو دگنا کردیا تھا۔
امریکی پادری

Print Friendly, PDF & Email
حصہ