الخلیل میں یہودیوں کے لیے  31 گھروں کی تعمیر کا اعلان

24

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں قائم ’حزقیا‘ کالونی میں یہودیوں کو بسانے کے لیے 31 نئے گھر تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی غرب اردن میں حزقیا کالونی میں مزید یہودی آباد کاروں کو بسائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حزقیا میں یہودیوں کو بسانے کے لیے 31 گھروں کی تعمیر کی حتمی منظوری جلد ہی دی جائے گی۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم غرب اردن میں عملا یہودی آباد کاری میں اضافہ کررہے ہیں۔ اس کا مقصد دنیا کو پیغام کرنا ہے کہ ہم صرف باتیں نہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات کرتے ہیں۔
الخلیل/اعلان

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.