اسرائیلی جیل میں صہیونی جلادوں کا  غیر انسانی سلوک‘ قیدی دم توڑ گیا

35

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) صہیونی جیل میں قید ایک فلسطینی مجاہد اسرائیلی جلادوں کے غیرانسانی سلوک کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق 28 سالہ وسام عبدالمجید نایف شلالدہ کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے سعیر قصبے سے تھا۔ ادارہ امور اسیران کی رپورٹ کے مطابق عبدالمجید کو اسرائیلی فوج نے 2015ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس پر حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام کے ساتھ تعلق کے الزام میں مقدمہ چلایاگیا اور 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔وہ اپنی قید کے 3سال کاٹ چکا تھا، لیکن دوران حراست اسے غیرانسانی سلوک کا مسلسل سامنا رہا۔ دوسری جانب القسام بریگیڈ نے اس واقعے کو ماورائے عدالت مجرمانہ قتل قرار دے دیا۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ صہیونی حکومت نے ایک فلسطینی کو جان سے مار کر ایک بات پھر ثابت کردیا کہ اسرائیلی ریاست قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کر رہی ہے۔
قیدی دم توڑ گیا

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.