حبیب گرلز اسکول کی طالبات کا عمیر ثنا فاؤنڈیشن کا دورہ

36

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حبیب گرلز اسکول کی طالبات نے عمیر ثنا فاؤنڈیشن کا دورہ کیا، تھیلیسیمیا کے بچوں اور ان کے والدین سے ملاقاتیں کیں، ان میں تحائف تقسیم کیے اور ڈے کیئر سینٹر میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ اس موقع پر عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے منیجر بلڈ ڈونیشن ڈرائیو ڈاکٹر سید راحت حسین اور چیف آپریٹنگ آفیسر ندیم اختر نے حبیب گرلز اسکول کی طالبات اور اساتذہ کو عمیر ثنا فاؤنڈیشن کی جملہ سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ عمیر ثنا فاؤنڈیشن گزشتہ 13 سال سے تھیلیسیمیا کے بچوں کو علاج معالجے کی فراہمی کے علاوہ ملک سے تھیلیسیمیا کے خاتمے کی جدوجہد کر رہی ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال 5سے 6 ہزار بچے اس مرض کے ساتھ پیدا ہو رہے ہیں، تھیلیسیمیا کی بیماری کی اہم وجہ شادی سے قبل تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ نہ کرانا اور اس مرض سے متعلق معلومات کا نہ ہونا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر معاشرے کے تمام طبقات اور افراد اس مرض سے آگہی کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں تو وہ دن دور نہیں جب ملک سے تھیلیسیمیا کے خاتمے کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ