فیکٹری اکاؤنٹنٹ سے لوٹ مار کی کوشش ناکام‘ محافظ تماشادیکھتارہا

37

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں اناڑی سیکورٹی گارڈ کی بے وقوفی نے سیکورٹی گارڈز کی اہلیت پر سوال اٹھا دیے، نیوکراچی گبول ٹاؤ ن میں اناڑی سیکورٹی گارڈ کے سامنے فیکٹری کے اکاؤنٹنٹ کے ساتھ لوٹ مار کی واردات ہوتی رہی اور موصوف ہاتھ باندھے بیٹھے تماشا دیکھتے رہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں موجود نجی کمپنیوں کے سیکورٹی گارڈز کتنے ہوشیار اور بہادر ہیں یہ پول سی سی ٹی وی فوٹیج نے کھول دیا ہے، نیو کراچی کے علاقے گبول ٹاؤن میں فیکٹری کے باہر ہونے والی ڈکیتی کی واردات نے سیکورٹی گارڈز کی اہلیت پر سوال اٹھا دیا، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیکٹری کے مرکزی گیٹ پر بیٹھے سیکورٹی گارڈ کے سامنے 2 مسلح ملزمان نے اکاؤنٹنٹ کی گاڑی ڈرائیور سے چھیننے کی کوشش کی اور لوٹ مار کے دوران گاڑی کے شیشے نہ اتارنے پر ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ بھی کی جس سے ڈرائیور زخمی ہو گیا، مگر معصوم سیکورٹی گارڈ ہاتھ باندھے تماشاہی دیکھتا رہا اور واردات ختم ہونے کا انتظار کرتا رہا جب کہ ملزمان ناکام ہونے پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور موصوف نے ملزمان کو پکڑنے یا ان پر فائرنگ کرنے کی بھی زحمت گوارا نہیں کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ