بجلی کی طویل بند ش پرسعودآباد کے رہائشیوں کاغصہ بڑھنے لگا

29

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملیر سعودآباد میں کے الیکٹرک صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی۔روزانہ کئی گھنٹے بجلی نہ ہونے سے لوگوں میں غصہ بڑھ رہا ہے۔ علاقے کی بزرگ سماجی شخصیت اسحاق محسن نے بتایا ہے کہ کے الیکٹرک نے سعود آباد میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے پر توجہ نہیں دے رہی۔ رنگ مین پی ایم ٹی کے ساتھ درجنوں مزید پی ایم ٹیم نصب کردی لیکن تاروں کودرست طریقے سے جوائنٹ نہیں کیا جس کے نتیجے میں بار با ربجلی کی تارٹوٹ کرگرجاتے ہیں اور علاقہ بجلی سے محروم ہوجاتا ہے۔ اسحاق محسن کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز بھی فجر کے بعد سے شام سات بجے تک علاقے میں بجلی نہیں تھی۔ شدید گرمی میں بجلی کی بندش سے علاقے کے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے جبکہ کے الیکٹرک کے کان پر جوں تک نہیں
رینگ رہی۔ انہوں نے گورنر سندھ اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ کے الیکٹرک کو معاہدے کے مطابق چلانے پر مجبور کیا جائے اور مسلسل بجلی کی بندش کے حوالے سے بازپرس کی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ