ٹریفک حادثات میں نوجوان لڑکی سمیت 3 افراد جاں بحق

36

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نوجوان لڑکی سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ،جبکہ ایک نوجوان لڑکی زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی غوث پاک روڈ 17 کے بس اسٹاپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 18 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں متوفیہ کی شناحت مشعل دختر کمال کے نام سے ہوئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے ورثا بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔گڈاپ سٹی کے علاقے میں لنک روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 30 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو قریبی اسپتال پہنچایا جہاں اسکی شناخت عارف ولد غلام رسول کے نام سے ہوئی ،متوفی سہراب گوٹھ کا رہائشی تھا ، کلری کے علاقے ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار بھائی بہن زخمی ہوگئے ، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں دوران علاج نوجوان نے دم توڑ دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 21 سالہ صدیق ولد بابر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت 20 سالہ مدیحہ دختر بابر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی مقامی اخبار کے فوٹوگرافر کا بھتیجا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.