رینجرزکی کارروائیوں میں 8ملزمان پکڑے گئے

60

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق فریئر اور کلری کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان سیدحسن، خالد، محمد عباس عرف کاکا، محمد سراج عرف گڈو، محمد وقاص عرف منا، اکمل ملک عرف چھورا اور انیل کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان رہزنی، ڈکیتی اور چوری شدہ اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں کی خریدوفروخت میں ملوث ہیں۔ ملیر سٹی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کے دوران ملزم محمد فضل کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے،
گرفتار ملزمان کے کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے، تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ