بہادر آباد سے نامعلوم ملزمان سرکاری گاڑی چھین کر فرار

41

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بہادرآباد سے نامعلوم ملزمان سرکاری گاڑی چھین کر فرار ہوگئے ، گاڑی وزیراعلیٰ ہاؤس کے ڈپٹی سیکرٹری کے زیر استعمال تھی ، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد سے ایک اور سرکاری گاڑی چھین لی گئی ، گزشتہ روز بہادرآباد کے علاقے میں عسکری کالج والی گلی میں نامعلوم ملزمان نے سرکاری گاڑی GSA-720 اسلحے کے زور پر چھینی اور فرار ہوگئے ، اس سلسلے میں ایس پی گلشن اقبال مرتضیٰ بھٹو نے بتایا کہ گاڑی وزیراعلیٰ ہاؤس کے ڈپٹی سیکرٹری عبدالشکور کے زیر استعمال تھی ، وقوعہ کے وقت ان کا ڈرائیور صداقت حسین ولد احمد بخش ڈپٹی سیکرٹری
عبدالشکور کے بیٹے حارث کو لے کر عسکری کالج والی گلی میں کارنر پر کھڑا تھا، اس دوران ٹوٹا کرولا گاڑی میں سوار3 ملزمان آئے اور اسلحے کے زور پر ڈرائیو ر صداقت کا موبائل ، پرس ، شناختی کارڈ ، اے ٹیم ایم کارڈ اور گاڑی کی چابی چھین کر سر کاری گاڑی لے کر فرار ہوگئے ، پولیس علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ ملزمان کی آمدورفت کے راستے معلوم ہوسکیں ۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ تھانہ بہادر آباد میں واقعہ کا مقدمہ 180/2018ڈرائیور صداقت حسین کی مدعیت میں دفعہ 392/34کے تحت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ