جناح اسپتال کے ہاؤس آفیسرز کا تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج

37

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کے ہاؤس آفیسرز نے 4 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہفتے کو اسپتال کے باہر احتجاج کیا اور وزیراعلیٰ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت سے مسئلہ حل کرانے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر زبردست نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے انہیں گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جا رہیں، وہ اس ضمن میں سیکرٹری صحت سے بھی مل چکے ہیں جب کہ جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی سے بھی درخواست کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ہماری تنخواہیں جاری نہیں ہو رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دن رات مریضوں کی خدمت کرتے ہیں لیکن کسی کو ان کی پروا نہیں ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت سند ھ ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ سے درخواست کی کہ تنخواہوں کا مسئلہ حل کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ