مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 10دکانیں مسمار

35

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 10دکانیں مسمار کردی گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی ،بابر مارکیٹ اور لانڈھی میں ہفتہ کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔آپریشن سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کی زیر نگرانی میں کیا گیا۔ بھاری مشینری کے ساتھ تجاوزات کے خلاف کارووائی کے دوران 10 ناجائزدکانیں مسمار کی گئیں، دیگر دکانوں کے فٹ پاتھ پر بنے چبوترے اور شیلٹر بھی مسمار کردیے گئے، جبکہ کیبن اسٹال، ٹھیلے،ہوٹل کا سامان ضباط کرکے اسٹور میں جمع کروادیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ