پاکستان سمیت دنیا بھر میں قدرتی آفات سے بچاؤ کا عالمی دن منایاگیا

33

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں 13اکتوبرکو قدرتی آفات سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا۔ یہ دن 1978ء سے ہر سال 13 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد قدرتی آفات، ناگہانی سانحات، سیلاب، زلزلے، وبائی امراض پھوٹنے سمیت دیگر ایسے ہی واقعات کے بارے میں عوام کو مختلف عوامل سے آگاہ کرنا ہے۔اس دن کے حوالے سے تنظیم شہری دفاع، رضاکار تنظیموں، ریسکیو آرگنائزیشنز، سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی گئیں جبکہ قدرتی آفا ت سے نمٹنے کیلیے آگاہی کی غرض سے پمفلٹ اور معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیے گئے۔ دنیا بھر میں قدرتی آفات، زلزلوں، سیلاب، سونامی اور آتش فشاں پھٹنے سے لاکھوں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔گزشتہ تین برس میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلاب،زلزلہ، قحط سالی کے متعد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زیادہ تر اموا ت عوام میں آگاہی کے فقدان او ر حکومتی ادا روں کے فوری ریسپانس نہ کرنے کے با عث ہوئیں ۔وفاقی ڈیز اسٹر مینجمنٹ حکام کے مطابق اب پی ڈی ایم اے ملک بھر میں فعال او رمتحرک ہے،حادثا ت سے نمٹنے کیلیے عملہ کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔پیشگی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قدرتی آفات اور ناگہانی حادثات کے نقصانات کوکم کیا جا سکتا ہے۔ ا س کیلیے عوامی آگاہی مہم اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلانا وقت کی اہم ضرو رت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.