پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو زخمی،لوٹی گئی رقم برآمد

36

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر اور شاہ لطیف ٹاؤن میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ 3 ڈکیتوں کوبھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں پولیس مقابلے کے دوران 3ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کے قبضے اسلحہ، نقدی اور موبائل فونز برآمد کر لیے گئے، ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں۔رات گئے ملیر سٹی تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقابلے کے بعد 3ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان میں لیاقت مگسی، عزیز مگسی اور بختیار مری شامل ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ، ہزاروں روپے نقدی اور مسروقہ موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔ادھر کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن کے
سیکٹر17 میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق گشت پر موجود پولیس کی ایک ٹیم نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو دونوں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کی جگہ سے پستول کی گولیوں کے 15خول ملے ہیں، مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ