وزیر اعظم کے دعوؤں کا پول کھل چکا ہے ، اسلم خان

30

کراچی(پ ر) بانیان پاکستان کی نمائندہ غیر سیاسی تنظیم محب قومی سماجی کونسل پا کستا ن (ایم کیو ایس سی) کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ جبکہ وزیر اعظم عمران خان نیازی کے دعووں کا پول بھی کھل چکا ہے،پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی آئی ایم ایف کو مالی مدد کی باضابطہ درخواست سے پی ٹی آئی کا تبدیلی کا نعرہ اور نیا پاکستان کا سلوگن دونوں مٹی میں مل چکے ہیں اور پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہوتی نظر آرہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز فاروقیہ پر پاکستان استحکام کونسل کے سربراہ ذوالقرنین مارواڑی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں یعقوب احمد شیخ، محمد ارشد و دیگر بھی موجود تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.