سٹی کورٹ میں خاتون پرتشددکامعاملہ صلح تک جاپہنچا

28

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ میں خاتون کی جانب سے وکیل پر مبینہ تشدد کا معاملہ،عدالتوں پر وکلاء کا راج پہلے مقدمہ دہشت گردی کا بنایا گیا اب بات صلح تک جا پہنچی،وکیل صاحب خان اور خاتون تہمینہ نے صلح نامہ جمع کرادیا،وکیل کی جانب سے خاتون سے وکلاء کے سامنے معافی مانگنے کی شرط رکھی گئی مقدمہ میں عدالت نے تہمینہ اور ان کے شوہر آصف کی ضمانت منظور کرتے ہوے ریلیز آرڈر جاری کردیے ہیں،خاتون نے وکیل صاحب خان پر گریبان پکڑنے کا الزام عائد کیا تھا،وکیل صاحب خان نے خاتون پر سر پھوڑنے کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ