سرکاری لائن سے خام تیل کی چوری پکڑی گئی،5ملزمان گرفتار

61

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھرمیں خام تیل فراہم کرنے والی سرکاری لائن سے کروڑوں روپے مالیت کی تیل چوری پکڑی گئی، 5 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے ابراہیم حیدر ی کے علاقے میں بڑے پیمانے پرتیل چوری ہونے کی خفیہ اطلاع پرکارروائی کی۔ایس ایس پی ملیرشیراز نذیر کے مطابق ملزمان عرصہ درازسے سرکاری لائن سے تیل چوری کررہے تھے جس کی کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔سرکاری لائن کاجال پاکستان بھرمیں بچھاہواہے اورلائن کیماڑی سے آئل ریفائنری تک جارہی تھی، ملزمان نے لائن کو پنکچر کررکھا تھا اور پمپ کی مدد سے تیل کھینچ کر بڑے ٹینکرز میں منتقل کیا جاتا تھا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پرریکی کی اورملزمان کو رنگے ہاتھوں سرکاری لائن سے تیل چراتے ہوئے حراست میں لیا ہے، کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ماضی میں بھی ایسی کارروائیاں منظرِعام پرآتی رہی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ