فیصل رضا عابدی کو ریمانڈ پر  اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

65

اسلام آباد (آن لائن) عدالت نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کی عدالت میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی اس سلسلے میں پولیس نے سابق سینیٹر کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ جج نے فیصل رضا عابدی کی گرفتاری پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو جو ہورہا ہے وہ نظر کیوں نہیں آرہا، یہ امتیازی سلوک کیوں؟ حیرانی ہورہی ہے کہ اسلام آباد پولیس اتنی ذمے دار کیسے ہوگئی، یہاں تو لوگ درخواست دے دے کر مر جاتے ہیں کوئی کارروائی نہیں ہوتی، ایک شخص عدالت عظمیٰ میں پیشی کے بعد نکل رہا تھا اسے گرفتار کر لیا۔ عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ فیصل رضا عابدی کو پہلے مقدمے میں گرفتار کرنے کی کیا کوشش کی تھی؟ اس پر پولیس پراسیکیوٹر نے بتایا کہ پولیسں ٹیم گرفتاری کیلیے کراچی گئی تھی لیکن گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد سابق سینیٹر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ