لاہور ہائیکورٹ میں مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست دائر

63

لاہور (نمائندہ جسارت) زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔گزشتہ روز زینب کے والد نے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایاکہ قانون میں سرعام پھانسی دینے کی گنجائش موجود ہے، سرعام پھانسی دینے سے ایسے مجرمانہ فعل دوبارہ نہیں ہوں گے۔یاد رہے زینب قتل کیس کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیے گئے،17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی، عمران کو مجموعی طور پر21 بار سزائے موت سنائی گئی تھی۔ مجرم کو 25 لاکھ جرمانہ جبکہ20 لاکھ 55 ہزار دیت ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔رواں برس جنوری میں ننھی زینب کے بہیمانہ قتل نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا، زینب کو اجتماعی زیادتی، درندگی اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، زینب کے قتل میں ملوث ملزم عمران ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد گرفتار ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.