پریزائیڈنگ افسران کوشفاف  انتخابات کے نتائج کی خصوصی ہدایات 

69

فیصل آباد(اے پی پی )الیکشن کمیشن نے پریزائیڈنگ افسران کو۱ٓج کے ضمنی انتخاب کے شفاف انعقاد کے نتائج کی تیاری کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں اور کہا ہے کہ پولنگ کے اختتام پر پریزائیڈنگ آفیسر ز اپنے پولنگ اسٹیشن میں تمام امیدواروں کے الیکشن ایجنٹس کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کر کے نتیجہ مرتب کر یں گے اور فارم 45پر نتیجہ تحریر کر کے تمام پولنگ ایجنٹس کے دستخط کروائے جائیں گے۔ پریزائیڈنگ آفیسر تمام الیکشن و پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں مرتب کیا گیا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر بھی چسپاں کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ