دس گرام سونا171روپے سستا ہو گیا

231
Invest in gold - bank gold bars bullions on dollars

کراچی : عالمی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستا ہو گیا ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو3ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1218ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا200روپے سستا ہو کر 61ہزار300روپے اور دس گرام سونا171روپے سستا ہو کر52ہزار550روپے کا ہو گیا ۔

علاوہ ازیں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں24ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1ہزا ر روپے اور دس گرام سونا852روپے مہنگا ہو گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com