حکومت توہین رسالت قانون برقرار رکھے گی‘ وفاقی وزیر مذہبی اُمور 

21

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت توہین رسالت کے قانون 295 سی کو اس کی اصل حالت میں برقرار رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق پیر نورالحق قادری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ 295 سی ایکٹ میں ترمیم کی سخت مخالفت کریں گے‘ ترمیمی بل کی منظوری سابق حکومت کی کابینہ نے دی تھی، کابینہ سے ایک بار بل منظور ہونے کے بعد دوبارہ کابینہ میں نہیں آتا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ