پختونخوا حکومت کا خواجہ سراؤں کو قبرستانوں کیلیے علیحدہ جگہ دینے کا اعلان 

33

پشاور ( آن لائن ) خیبر پختونخوا حکومت نے خواجہ سراؤں کو قبرستانوں کے لیے علیحدہ جگہیں دینے کا اعلان کر دیا۔ خواجہ سراؤں کے حقوق پر صوبائی حکومتی کمیٹی کے سربراہ مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ اب تک خواجہ سرا اپنے مرنے والوں کو عوامی نظروں سے پوشیدہ نجی قبرستانوں میں تدفین کرتے آئے ہیں۔ ہم خواجہ سراؤں کے معاملات کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ