پاکستان تیزی سے دیرپا امن کی جانب بڑھ رہا ہے،جنرل باجوہ

42

راولپنڈی (اے پی پی) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے دیرپاامن کی جانب بڑھ رہا ہے۔ان کے بقول پاکستان برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ سیکورٹی اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو باہمی مفاد کے لیے اگلے مرحلے تک لے جانے کو تیار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سر نکلسن کارٹر سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر سیکورٹی صورتحال اور تعاون پر مذاکرات ہوئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل باجوہ نے برطانوی سیکرٹری آف سٹیٹ برائے دفاع گیون ولیم سن، برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان گیرتھ بیلے اور قومی سلامتی کے مشیر
مار سیڈول سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ برطانوی قیادت نے متفقہ طور پر پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر معمولی کامیابیوں کا اعتراف کیا اور پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مثبت کوششوں کو سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.