نیب کی زیر حراست شہباز شریف کی طبعیت خراب سلمان اور سعد رفیق کے پاسپورٹ بلاک

47

لاہور (نمائندہ جسارت) نیب کے زیر حراست سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیکل ٹیم نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ان کا بلڈ پریشر زیادہ ہونے کے ساتھ معدے میں سوزش ہے۔ شہباز شریف نیب کی حراست میں رات دیر تک جاگتے رہے جبکہ ان کا ہاضمہ بھی خراب ہے، شہباز شریف پرہیزی کھانا کھا رہے ہیں۔دوسری جانب پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے لیے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ میں درخواست دے دی۔ نیب نے پوچھ گچھ کے لیے دونوں بھائیوں کو طلب کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ نیب نے اس سے پہلے سعد رفیق اور سلمان رفیق کے نام ای سی
ایل میں ڈالنے کی درخواست کر چکی ہے کہ ان بھائیوں سے ابھی تفتیش باقی ہے ا ور اگر باہر ملک چلے گئے تو تفتیش کو آگے بڑھانا مشکل ہوجائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ