منظم منصوبہ بندی سے پاکستان میں معاشی بحران پیدا کیاجارہا ہے‘ حافظ سعید

144

لاہور (نمائندہ جسارت) امیرجماعت الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی ریاست کو کمزور کرنے کے لیے سب سے بڑاحربہ معاشی ہتھیار ہے جسے آج مسلمان ممالک کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ بعض قوتیں منظم منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کو معاشی بحران سے دوچار کر رہی ہیں۔ قوم کو بتایا جائے کہ پاکستان کو مفلوج کرنے کی سازشوں کے پیچھے کون ہے؟۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے سودی قرضے لیکر ملکی مسائل کا حل ممکن
نہیں ۔ سوئٹزر لینڈ کے بینکوں میں پڑی لوٹ مار کی دولت واپس لائی جائے۔حکمران بیرونی قوتوں کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کی بجائے قوم کو اعتماد میں لیں اور مسلم ممالک اور چین سے معاہدے کیے جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ