حج آپریشن میں غیر ذمے دار آپریٹرز کیخلاف کارروائی کی جائیگی

39

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے فیصلہ کیا ہے کہ حج آپریشن میں لاپرواہی کے مرتکب ٹور آپریٹرز کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی اور سنگین شکایات کی صورت میں انہیں بلیک لسٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ15 اکتوبر کو حج 2018ء کے انتظامات کی تکمیل پر ڈائریکٹر جنرل حج مکہ ساجد یوسفانی، وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق کو بریفنگ دیں گے۔ وزارت
مذہبی امور اس بریفنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے حج 2018ء میں پائی جانے والی کمی بیشی کا حج 2019ء میں ازالہ کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ