بھارتی چینلز چلانے پرکیبل آپریٹرز کیخلاف کارروائی کی جائیگی ،پیمرا

135

لاہور (نمائندہ جسارت) چیئرمین پیمرامحمد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور پیمرا کے مفادات ہماری اولین ترجیح ہے اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ اور غیر قانونی ٹی وی چینلز چلانے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین پیمرامحمد سلیم بیگ نے گزشتہ روز ریجنل آفس لاہور کے دورے کے دوران کیا۔ریجنل جنرل منیجر عائشہ منظور وٹو نے لاہور ریجن کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں
کے بارے میں آگاہ کیا۔چیئرمین پیمرا نے لاہور ریجنل آفس کو مزید فعال بنانے پر زور دیا تاکہ اسٹیک ہولڈرز کے جائزمطالبات کو بروقت پورا کیا جاسکے۔انہوں نے غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے خلاف جامع کارروائی کرنے پر بھی اصرار کیا تاکہ پاکستانی ڈی ٹی ایچ کیلیے راستہ ہموار کیا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ