لٹیروں کا احتساب بہرصورت جاری رہے گا‘فیاض الحسن چوہان

45

لاہور (آن لائن) پنجاب کے وزیر اطلا عات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے بد معاشوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ کوئی کچھ بھی کہتا رہے ملک کو کنگال کرنے والے لٹیروں کا احتساب جاری رہے گا، حکومت ملک کومعاشی بحران سے نکالنے کے لیے ہر ممکن جدوجہد کر رہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے راولپنڈی میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر حکومت کے خلاف احتجاج کرر ہے ہیں، آئی ایم ایف کے پا س جانا
سابق حکومتوں کی عیاشیوں کا شاخسانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد حکومت کے قومی اصلاحاتی ایجنڈے کے ددر س اثرات ظاہر ہونا شروع ہو جا ئیں گے۔ مخالفین کی بڑ ھکیں عوام کو گمراہ نہیں کر سکتیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ