چیف جسٹس کا ہندو برادری کی زمینوں پر قبضے کاازخود نوٹس

44

اسلام آباد(صباح نیوز) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سندھ میں ہندو برادری کی جائیدادوں پر مبینہ طور پر غیر قانونی قبضے کا نوٹس لے لیا۔ترجمان عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عدالت عظمی نے اٹارنی جنرل پاکستان، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، سیکریٹری مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی، سیکرٹری انسانی حقوق اسلام آباد، چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری محکمہ اقلیتی امور، حکومت سندھ، کمشنر لاڑکانہ کو نوٹس جاری کردیے۔ترجمان کے مطابق چیف جسٹس کی جانب
سے لیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت 18 اکتوبر کو ہوگی۔خیال رہے کہ چیف جسٹس کی جانب سے یہ نوٹس پروفیسر بھگوان داس کی اہلیہ ڈاکٹر بھگوان دیوی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر لیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.