نجی اسکولوں میں اے اور او لیول ختم کرنے کی تجویز پرغور 

58

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے لیے متحرک ہو گئے ہیں، جہاں انہوں نے ملک بھر کے دینی مدارس سے مذاکرات مکمل کر لیے ہیں وہاں ملک بھر کے نجی اسکولوں میں اے لیول اور او لیول ختم کرنے کی تجویز پر بھی غور شروع کر دیا ہے جس کے لیے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے اسکولوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یکساں نظام تعلیم نافذ کرنے کے لیے دینی مدارس پر واضح کیا گیا ہے کہ دینی مدارس میں بھی اسکولنگ سسٹم لاگو کیا جائے گا۔ حکومت دینی مدارس کے نظام تعلیم کو چھیڑے گی نہیں بلکہ مدارس کے نظام تعلیم میں 4 مضامین کو شامل کیا جائے گا اور دینی مدارس کے طلبہ کو کمپیوٹر فراہم کیے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ