پی ٹی آئی کی گستاخانہ مواد کی روک تھام کابل واپس لینے کی درخواست 

39

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے گستاخانہ مواد کی روک تھام کے لیے ایوان بالا میں پیش کیا گیا بل واپس لینے کے لیے درخواست سینیٹ سیکرٹریٹ کو دے دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بل کو پیش کرنے کی منظوری گزشتہ حکومتی کابینہ نے دی تھی، قانونی طور پر ایوان میں بل پیش کرنے کے لیے موجودہ حکومتی کابینہ کی منظوری ضروری ہے‘ بل سے موجودہ حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترجمان سینیٹ کے مطابق جمعے کو قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے19ستمبر2018ء کو ایوان بالا میں پیش کیا گیا الیکڑونک کرائم کے تدارک کا ترمیمی بل 2018ء واپس لینے کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ کو درخواست دی ہے‘ ایوان نے یہ بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا تھا ۔ اس کی منظوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ نے دی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.