این آئی سی ایل کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار

32

اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ نے نیشنل انشورنس کمپنی لمٹیڈ (این آئی سی ایل)کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے درخواست گزار پر جرمانہ عاید کردیا۔ عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے این آئی سی ایل کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ ٹرائل کورٹ میں زیر التوا ہے لیکن پھر ایک اور درخواست عدالت عظمیٰ میں کیوں آگئی؟جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم نے کوئی تاثر نہیں دیا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے
لیکن آپ کے موکل اور آپ کے ذہن میں بلا جواز یہ تاثر آگیا ہے، ہم درخواست گزار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہیں، اسے عدالت عظمیٰ میں ایسی درخواست دائر کرنے کی جرات کیسے ہوئی؟چیف جسٹس نے وکیل سے کہا کہ آپ کے موکل نے سفارش کروا کر آپ کو ایسی درخواست دائر کرنے کا کہا، ہم اس ملک کو سفارش کے عذاب سے نجات دلائیں گے۔عدالت نے درخواست گزار کو 30 ہزار روپے جرمانہ ڈیم فنڈز میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.