سندھ پولیس میں اعلیٰ عہدوں پر اکھاڑ پچھاڑ، 4 ڈی آئی جیزکا تبادلہ

47

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس میں اعلیٰ عہدوں پر تبدیلیاں کردی گئیں، 4 ڈی آئی جیز سمیت متعدد ایس ایس پیز کا تبادلہ کیا گیاہے ۔ڈی آئی جی حیدرآباد سلطان خواجہ ڈی آئی جی آئی ٹی، عبدالخالق شیخ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، نعیم شیخ ڈی آئی جی حیدرآباد تعینات جبکہ ڈی آئی جی آئی ٹی نعیم بروکا کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ فیصل عبداللہ چاچڑ اے آئی جی آپریشن، عدیل چانڈیو اے آئی جی لاجسٹک اور شاد ابن مسیح اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ بن گئے۔ ڈی آئی جی فارنزک مقصود میمن کو ڈی آئی جی آپریشن کا اضافی
چارج سونپ دیا گیا۔ یہ واحد افسر ہیں، جنہیں گریڈ 19 میں ہونے کے باوجود گریڈ 20 کا چارج دیا گیا ہے۔ سرفراز نواز ایس ایس پی حیدرآباد، ساجد سدوزئی ایس ایس پی شکار پور، مسعود بنگش ایس ایس پی لاڑکانہ، تنویر احمد تونیو ایس ایس پی شہید بینظیر آباد، شبیر سیٹھار ایس ایس پی ٹھٹھہ، پرویز عمرانی ایس ایس پی دادو، توقیر نعیم ایس ایس پی جامشورو، عارف اسلم راو ایس ایس پی سینٹرل، علی رضا ایس ایس پی کورنگی اور نعمان صدیقی کو ایس ایس پی ڈرائیونگ لائسنس برانچ تعینات کر دیا گیا۔ امیر سعود مگسی ایس پی سجاول، اعجاز احمد شیخ ایس پی عمر کوٹ، بشیر بروہی ایس پی سیکورٹی سیل کراچی، عرفان بلوچ پرنسپل پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد اور ذوالفقار تالپور کو ایس پی ٹنڈو محمد خان لگا دیا گیا۔ تقرر و تبادلوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.