تربیلا میں پانی کی سطح مزید کم، بجلی کی پیداوار 719میگاواٹ رہ گئی

42

ہری پور(اے پی پی) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، لیول 1482.76 فٹ ہو گیا، ڈیم میں پانی کی آمد 37200 اور اخراج 50 ہزارکیوسک ریکار ڈ کیا گیا، بجلی کی پیداوار 719 میگاواٹ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے بجلی گھر تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح مزید کم ہو کر 1482.76 فٹ پر آ گئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 37200 اور اخراج 50 ہزارکیوسک ہے جبکہ تربیلا ڈیم کے 9 پیداواری یونٹ کام کر رہے ہیں جن سے بجلی کی پیداوار 719 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.